سعید بن مسیّب سے محمد بن عبداللہ بن مریم نے پوچھا: میں غلہ خرید کرتا ہوں جار کا، تو کبھی میں ایک دینار اور آدھے درہم کو خرید کرتا ہوں، کیا آدھے درہم کے بدلے میں اناج دے دوں؟ سعید نے کہا: نہیں، بلکہ ایک درہم دے دے اور جس قدر باقی رہے اس کے بدلے میں بھی اناج لے لے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 1356]
تخریج الحدیث: «مقطوع صحيح، انفرد به المصنف من هذا الطريق، فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 53»