عبداللہ بن کعب بیان کرتے ہیں کہ حضرت محمود بن لبید انصاری نے پوچھا سیدنا زید بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے کہ ایک شخص جماع کرے اپنی بیوی سے، پھر دخول کرے لیکن انزال نہ ہو؟ کہا سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے: غسل کرے۔ کہا محمود نے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اس صورت میں غسل واجب نہیں جانتے تھے۔ کہا سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے کہ سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ قبل اپنی موت کے پھر گئے اس قول سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 104]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 794، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 960، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 954، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 330، 331، شركة الحروف نمبر: 95، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 74»