سعید بن مسیّب سے روایت ہے کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ آئے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس اور کہا ان سے کہ بہت سخت گزرا مجھ کو اختلاف صحابہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مسئلے میں، شرماتا ہوں کہ ذکر کروں اس کو تمہارے سامنے، تو فرمایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ کیا ہے وہ مسئلہ جو تو اپنی ماں سے پوچھ لے، مجھ سے۔ کہا سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے: کوئی جماع کرے اپنی بیوی سے، پھر دخول کرے لیکن انزال نہ ہو تو کیاحکم ہے؟ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ جب تجاوز کر جائے ختنہ ختنے سے، واجب ہوا غسل۔ کہا سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہ اب نہ پوچھوں گا اس مسئلے کو کسی سے بعد تمہارے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 349، 350، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 227، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1175، والترمذي فى «جامعه» برقم: 108، 109، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 608، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 783، 784، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4697، 4925، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24843، 25029، شركة الحروف نمبر: 94، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 73»