امام مالک رحمہ اللہ کو پہنچا کہ اُم المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا: کس طرح غسل کرے عورت جنابت سے؟ کہا کہ ڈالے اپنے سر پر تین چلو دونوں ہاتھوں سے بھر بھر کر، اور ملے اپنے سر کو دونوں ہاتھوں سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 100]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم:277، وأبو داود فى «سننه» برقم: 253، والطبراني فى "الكبير"، 13070، شركة الحروف نمبر: 91، فواد عبدالباقي نمبر: 2 - كِتَابُ الطَّهَارَةِ-ح: 70»