الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مسند الحميدي
حَدِيثُ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
1. حدیث نمبر 924
حدیث نمبر: 924
924 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ مُضَرِّسِ بْنِ أَوْسِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ لَامٍ الطَّائِيَّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ جِئْتُ مِنْ جَبَلَيْ طَيِّئٍ وَاللَّهِ مَا جِئْتُ حَتَّي أَتْعَبَتُ نَفْسِي وَأَنْضَيْتُ رَاحِلَتِي، وَمَا تَرَكْتُ جَبَلًا إِلَّا وَقَفْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ شَهِدَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ وَقَدْ كَانَ وَقَفَ بِعَرَفَةَ قَبْلَ ذَلِكَ لَيْلًا أَوْ نَهَارَا فَقَدْ تَمٌّ حَجُّهُ وَقَضَي تَفَثَهُ»
924- سیدنا عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مزدلفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یارسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں طے کے دوپہاڑوں سے یہاں آیا ہوں۔ اللہ کی قسم! جب یہاں پہنچا ہوں، تو میں اپنے آپ کوتھکا چکا تھا۔ اپنی سواری کوتھکا چکا تھا میں نے ہر ایک پہاڑ پروقوف کیا ہے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہمارے ساتھ اس نماز میں شریک ہوا اور وہ اس سے پہلے عرفہ میں رات کے وقت یادن کے وقت وقوف کر چکا ہو، تواس کا حج مکمل ہوگیا۔ اس نے اپنے ذمے لازم چیز کو پورا کردیا۔

[مسند الحميدي/حَدِيثُ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 924]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3851، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1706، 1707، 1708، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3039، 3040، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4031، 4032، 4033، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1950، والترمذي فى «جامعه» برقم: 891، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1930، 1931، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3016، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9563، 9564، 9921، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2514، 2515، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16458، 16459»

   سنن أبي داودمن أدرك معنا هذه الصلاة وأتى عرفات قبل ذلك ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه
   سنن ابن ماجهمن شهد معنا الصلاة وأفاض من عرفات ليلا أو نهارا فقد قضى تفثه وتم حجه
   المعجم الصغير للطبرانيمن صلى معنا هذه الصلاة وقد أتى عرفة ليلا أو نهارا فقد قضى تفثه وتم حجه
   سنن النسائى الصغرىمن صلى هذه الصلاة معنا وقد وقف قبل ذلك بعرفة ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه
   سنن النسائى الصغرىمن صلى هذه الصلاة معنا ووقف هذا الموقف حتى يفيض وأفاض قبل ذلك من عرفات ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه
   سنن النسائى الصغرىمن صلى صلاة الغداة ها هنا معنا وقد أتى عرفة قبل ذلك فقد قضى تفثه وتم حجه
   بلوغ المرام‏‏‏‏من شهد صلاتنا هذه يعني بالمزدلفة فوقف معنا حتى ندفع وقد وقف بعرفة قبل ذلك ليلا او نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه
   مسندالحميديمن شهد معنا هذه الصلاة وقد كان وقف بعرفة قبل ذلك ليلا أو نهارا فقد تم حجه وقضى تفثه

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 924 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:924  
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ حاجی مزدلفہ میں بھی ضرور حاضری دے گا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 924   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 624  
´حج کا طریقہ اور دخول مکہ کا بیان`
سیدنا عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کوئی مزدلفہ میں ہماری نماز میں شامل ہوا اور ہمارے ساتھ وقوف کیا یہاں تک کہ ہم نے کوچ کیا اور اس سے قبل عرفات میں رات یا دن میں قیام کر چکا ہو تو اس کا حج مکمل ہو گیا اور اس نے اپنی میل کچیل اتار لی۔ اسے پانچوں نے روایت کیا ہے ترمذی اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 624]
624 لغوی تشریح: «من شهد صلاتنا هذه» جس نماز (فجر) کے لیے اب ہم نکلے ہیں اس میں جو حاضر ہو گیا۔
«ليلا او نهار» اس میں ایک فقہی مسئلہ بیان ہوا ہے کہ عرفہ کے روز زوال آفتاب کے بعد سے لے کر دسویں ذوالحجہ کی صبح تک جو عرفات میں کسی بھی لمحے قیام پذیر رہا اس نے حج پا لیا جیسا کہ امام خطابی نے کہا ہے: «فقدتم حجة» اس نے حج کو پورا کر لیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے حج کا بڑا حصہ مکمل کر لیا۔ اس سے عرفات کا وقوف مراد ہے کیونکہ اسی کے فوت ہونے کا خوف اور اندیشہ ہوتا ہے جس کے بغیر حج کا بڑا حصہ نا مکمل رہتا ہے۔
«وقضىٰ تفثه» اس نے اپنا میل کچیل دور کر لیا، یعنی اس نے اپنے مناسک حج ادا کر لیے۔ «تفث» ان کاموں کو کہتے ہیں جنہیں محرم سر کے بال منڈوانے یا کٹوانے کے بعد حلال ہونے کے موقع پر کرتا ہے۔ اس میں اونٹوں کی قربانی اور دیگر سارے مناسک حج کی ادائیگی بھی شامل ہے کیونکہ «تفث» تو اس کے بعد ہی پورا ہوتا ہے۔ اصل میں «تفث» میل کچیل کو کہتے ہیں۔ اس حدیث کے شروع کا حصہ یوں ہے کہ حضرت عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مزدلفہ میں اس وقت پہنچا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے تشریف لے جا رہے تھے۔ میں نے عرض کیا کہ میں طے کے دو پہاڑوں سے آ رہا ہوں۔ میں نے اپنی سواری کو (دوڑا دوڑا کر) تھکا دیا ہے اور اپنے نفس کو مشقت میں مبتلا کیا ہے۔ اللہ کی قسم! میں نے کوئی ٹیلا (پہاڑ) ایسا نہیں چھوڑا کہ جس پر وقوف نہ کیا ہو۔ (سب ٹیلوں پر وقوف کیا ہے۔) تو کیا میرا حج ہو گیا؟ پھر مذکورہ بالا ساری حدیث ذکر کی۔

فوائد و مسائل:
اس نے اپنا میل کچیل دور کر لیا
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے مناسک حج پورے کر لیے، اب وہ مابعد کے دیگر اعمال حج، یعنی طواف وغیرہ کر کے احرام کھول سکتا ہے اور حجامت بنوا کر نہا دھو کر کپڑے پہن سکتا ہے۔
➋ حج کی ادائیگی کے لیے مقررہ وقت میں عرفات کی حاضری ضروری ہے۔ اسے ہی وقوف عرفہ کہا جاتا ہے۔

راوی حدیث: حضرت عروہ بن مضرس، میم پر ضمہ ضاد پر فتحہ اور را مشدد کے نیچے زیر ہے۔ سلسلہ نسب یوں ہے: عروہ بن مضرس بن اوس بن حارثہ بن لام طائی۔ مشہور صحابی ہیں۔ حجۃ الوداع میں شامل ہوئے۔ کوفہ میں سکونت اختیار کر لی۔ ان سے دس احادیث مروی ہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 624   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3044  
´مزدلفہ میں فجر امام کے ساتھ نہ پڑھ سکنے والے کے حکم کا بیان۔`
عروہ بن مضرس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں مزدلفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میں طے کے دونوں پہاڑوں سے ہوتا ہوا آیا ہوں، میں نے ریت کا کوئی ٹیلہ نہیں چھوڑا جس پر میں نے وقوف نہ کیا ہو، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے یہ نماز (یعنی نماز فجر) ہمارے ساتھ پڑھی، اور وہ اس سے پہلے عرفہ میں رات یا دن کے کسی حصے میں ٹھہر چکا ہے، تو اس کا حج پور [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3044]
اردو حاشہ:
(1) شاید حضرت عروہ بن مضرس رضی اللہ عنہ کو بروقت رسول اللہﷺ کے اعلان حج کا پتا نہ چلا ہو، بعد میں پتہ چلا تو چل پڑے۔ چونکہ تاخیر ہو چکی تھی، لہٰذا سیدھے عرفات آئے اور وہاں سے مزدلفہ پہنچے۔
(2) کسی ٹیلے یا پہاڑ یعنی جس کے بارے میں گمان تھا کہ یہاں ٹھہرنا بھی حج کا حصہ ہے کیونکہ حج پہلے سے عربوں میں معروف تھا اور وہ حج کیا کرتے تھے۔ اور وقوف عرفات متفق علیہ مسئلہ تھا، ورنہ یہ مطلب نہیں کہ بنو طے کے علاقے سے شروع ہو کر مزدلفے تک وہ ہر پہاڑ پر وقوف کرتے آئے تھے۔ یہ تو (عملاً) ناممکن بات ہے۔
(3) اگر کوئی شخص مزدلفہ میں رات کو نہ آسکے تو بعض علماء کے نزدیک اس کا حج نہیں ہوگا۔ لیکن درست یہ ہے کہ مزدلفہ میں وقوف، وجوب کی حیثیت رکھتا ہے، جیسا کہ بعض محققین کا موقف ہے۔ اور ادھر کم از کم نماز فجر ادا کرنا شرط کی حیثیت جیسا کہ عروہ بن مضرس کی دوسری صریح حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ اس میں وقوف عرفات اور پھر مزدلفہ میں نماز فجر پانے کے ساتھ اتمام حج کو مقید کیا گیا ہے جو نماز فجر کی مزدلفہ میں رکنیت کی دلیل ہے۔ جمہور کے نزدیک وقوف واجب ہے لیکن دم سے اس کی تلافی ہو جائے گی، مگر حدیث کے ظاہر الفاظ اس کے خلاف ہیں۔ جمہور کا خیال ہے کہ یہاں نفی جنس کی نہیں بلکہ کمال کی ہے۔ لیکن بلا دلیل اس نفی کو کمال پر محمول کرنا اصول کے خلاف ہے۔ واللہ أعلم
(4) میل کچیل دور کر لیا یعنی وہ رمی وغیرہ کے بعد عنقریب حلال ہو جائے گا، پھر وہ حجامت وغیرہ کروائے گا اور اچھی طرح نہائے دھوئے گا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3044   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3016  
´مزدلفہ کی رات میں فجر سے پہلے عرفات آنے کا بیان۔`
عروہ بن مضرس طائی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں حج کیا، تو اس وقت پہنچے جب لوگ مزدلفہ میں تھے، وہ کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اپنی اونٹنی کو لاغر کر دیا اور اپنے آپ کو تھکا ڈالا، اور قسم اللہ کی! میں نے کوئی ایسا ٹیلہ نہیں چھوڑا، جس پر نہ ٹھہرا ہوں، تو کیا میرا حج ہو گیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہمارے ساتھ نماز میں حاضر رہا ہو، اور عرفات میں ٹھہر کر دن یا رات میں لوٹے، تو اس نے اپنا میل کچی۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3016]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
اس نے میل کچیل دور کرلیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ طواف وغیرہ کر کے احرام کھول سکتا ہے اور حجامت بنواکر نہا دھو کر کپڑے پہن سکتا ہے۔

(2)
حج کی ادائیگی کے لیے مقرر وقت میں عرفات کی حاضری ضروری ہے۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3016