825- سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی غلام مفرور ہو کر دشمن کی سرزمین کی طرف چلا جائے، تو اس سے اللہ تعالیٰ کا ذمہ ختم ہو جاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لانقطاعه، حبيب بن أبى ثابت لم يدر جريراً۔ وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 68، 69، 70، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 941، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4060، 4061، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4360، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16976، 16977، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 19462 برقم: 19518»