756- سیدنا ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ روایت بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بندے سے سوال کرے گا اور فرمائے گا تمہیں کس بات نے روک لیا تھا کہ، جب تم نے دنیا میں منکر چیز کو دیکھا تو تم نے اس کا انکار کیوں نہیں کیا؟ پھر اللہ تعالیٰ بندے کواس کی دلیل کی تلقین کرے گا، تو وہ بندہ عرض کرے گا: اے میرے پروردگار! میں نے تجھ سے امید رکھی اور میں لوگوں سے خوفزدہ ہوگیا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7368، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4017، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20240، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11384 برقم: 11417 برقم: 11913، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1089، 1344»