657-سالم بن عبداللہ اپنے والد کایہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب حج یا عمرے یا شاید کسی جنگ سے واپس تشریف لارہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سخت اور بلند جگہ پر پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھا۔ ”اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے بادشاہی اسی کے لیے مخصوص ہے۔ حمد اسی کے لیے مخصوص ہے اور وہ ہر شئے پر قدرت رکھتا ہے اگر اللہ نے چاہا تو ہم رجوع کرنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں۔ عبادت کرنے والے ہیں اپنے پروردگار کی حمد بیان کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالی نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا اور اس نے اپنے بند ے کی مد د کی اور اس نے تنہا (دشمن کے) لشکروں کو پسپاکردیا۔“
سبحان الذي سخر لنا هذا وما كنا له مقرنين وإنا إلى ربنا لمنقلبون اللهم إنا نسألك في سفرنا هذا البر والتقوى ومن العمل ما ترضى اللهم هون علينا سفرنا هذا واطو عنا بعده اللهم أنت الصاحب في السفر والخليفة في الأهل اللهم إني أعوذ بك من وعثاء السفر وكآبة المنظر
لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، يحيي ويميت، وهو على كل شيء قدير، آيبون إن شاء الله، تايبون عابدون لربنا حامدون، صدق الله وعده ونصر عبده، وهزم الأحزاب وحده