530- سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑے ہیں۔ تمہارے زندہ لوگوں کو وہی پہننے چاہئیں اور اسی میں تم اپنے مردوں کو کفن دو، اور تمہارے سرموں میں سب سے بہتر اثمد ہے کیونکہ وہ بینائی کو تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے۔“ [مسند الحميدي/فِي الْحَجِّ/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5423، 6072، 6073، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5128، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9344، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3878، 4061، والترمذي فى «جامعه» برقم: 994، 1757، 1757 م، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1472، 3497، 3499، 3566»