442- سیدنا قیس بن ابوغرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانۂ اقدس میں ہمیں ایجنٹ کہا جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت بقیع میں موجود تھے، ہمارے ساتھ گھوڑے بھی تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں وہ نام دیا جو ہمارے پہلے نام سے بہتر تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے تاجروں کے گروہ“، ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اکھٹے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ا ”س سودے میں قسم اور جھوٹ شامل ہوجاتا ہے، تو تم اس میں صدقہ ملادیا کرو۔“ [مسند الحميدي/حَدِيثُ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرْزَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 442]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 608، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2148، 2149، 2150، 2151، والنسائي في «المجتبى» ، برقم: 3806، 3807،3808، 3809، 4475، والنسائي في «الكبرى» برقم: 4720،4721،4722،4723،6012، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3326، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1208، وابن ماجه في «سننه» برقم: 2145»