427- سیدنا ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مقتول کا سامان مجھے عطیے کے طور پر دے دیا تھا، جسے غزوۂ حنین کے موقع پر قتیل کیا تھا۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: یہ حدیث طویل ہے، لیکن مجھے صرف اس کا اتنا حصہ یاد ہے۔ [مسند الحميدي/أَحَادِيثُ أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2100،3142،4321،7170، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1751، ومالك فى «الموطأ» ، برقم: 1654، وابن الجارود فى «المنتقى» ، برقم: 1154، وابن حبان فى «صحيحه» 4805،4837، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2717، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1562، والدارمي فى «مسنده» ، برقم: 2528، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2837»