1015- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص رات کے وقت بیدار ہو، تواسے دومختصر رکعات ادا کرلینی چاہئیں جس کے ذریعے وہ اپنی نماز کاآغاز کرے“۔
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 768، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1150، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2606، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1323، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4745، 4746، 4747، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7297، 7863، 9305، والبزار فى «مسنده» برقم: 9993، 10027، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2562، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6683، 6685، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 268»
الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1015
فائدہ: نماز تہجد کی پہلی دو رکعات ہلکی پڑھنی چاہیے، یہ بعض اوقات پر محمول ہے، اور بعض دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی پہلی دو رکعات زیادہ لمبی پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم: 763، 1792]
مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1014