حضرت مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کہیں سے کچھ قمیضیں آئیں جن میں سونے کے بٹن لگے ہوئے تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سب صحابہ رضی اللہ عنہ کے درمیان تقسیم کردیں، میرے والد مخرمہ نے کہا کہ اے مسور! ہمارے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو مجھے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کچھ ق بائیں تقسیم کی ہیں چناچہ ہم روانہ ہوگئے وہاں پہنچ کر انہوں نے مجھ سے کہا کہ اندر جا کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلاؤ میں اندر گیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کرلے آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو ان میں کی ایک قمیض پہن رکھی تھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مخرمہ! یہ میں نے تمہارے لئے رکھی تھی، انہوں نے اسے دیکھ کر اپنی رضامندی کا اظہار کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دے دی۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 18927]