عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ، عبیداللہ اور کثیر - جو کہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادگان تھے - کو ایک صف میں کھڑا کرتے اور فرماتے کہ ”جو میرے پاس پہلے آئے گا، اسے یہ یہ ملے گا۔“ چنانچہ یہ سب دوڑ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے، کوئی پشت پر گرتا اور کوئی سینہ مبارک پر آ کر گرتا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم انہیں پیار کرتے اور اپنے جسم کے ساتھ لگاتے۔ [مسند احمد/وَمِن مسنَدِ بَنِی هَاشِم/حدیث: 1836]
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، يزيد بن أبى زياد ضعيف ورواية عبدالله بن الحارث عن النبى صلى الله عليه وسلم مرسلة .