سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن نماز فجر شروع کی تو اس میں سورت مومنون کی تلاوت فرمائی لیکن جب سیدنا موسیٰ اور ہارون کے تذکر ے پر پہنچے تو آپ کو کھانسی ہو نے لگی اس لئے آپ نے قرأت کو مختصر کر کے رکوع فرمالیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15395]
حكم دارالسلام: إسناده صحيح، م: 405، وقول روح فى عبدالله بن عمرو وهم منه