علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”(اپنے زمانے میں) مریم بنت عمران سب سے بہتر خاتون تھیں، اور (اس زمانے میں) خدیجہ بنت خویلد سب سے بہتر خاتون ہیں۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ابوکریب بیان کرتے ہیں، وکیع ؒ نے آسمان اور زمین کی طرف اشارہ فرمایا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6184]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3432) و مسلم (69/ 2430)»