ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: اس حال میں کہ وہ کعبہ کے دروازے کو پکڑے ہوئے تھے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”سن لو! تم میں میرے اہل بیت کی مثال کشتی نوح کی طرح ہے، جو اس میں سوار ہو گیا وہ نجات پا گیا اور جو اس سے رہ گیا وہ ہلاک ہو گیا۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد فی فضائل الصحابۃ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6183]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد في فضائل الصحابة (2/ 785 ح 1402، زيادات القطيعي، ليس فيه أحمد و لا ابنه) [و الحاکم (3/ 150، 2/ 343) ] ٭ فيه المفضل بن صالح النخاس الأسدي: ضعيف، و أبو إسحاق السبيعي مدلس و عنعن و للحديث شواھد ضعيفة .»