ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم کی آگ ہزار برس جلائی گئی تو وہ سرخ ہو گئی، پھر اسے ہزار برس جلایا گیا تو وہ سفید ہو گئی، پھر اسے ہزار برس جلایا گیا تو وہ سیاہ ہو گئی، وہ سیاہ ترین ہے۔ “ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5673]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (2591) و ابن ماجه (4320) ٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و قال أبو ھريرة رضي الله عنه: ’’أترونھا حمراء کنارکم ھذه؟ لھي أسود من القار و القار الزفت‘‘ (الموطأ للإمام مالک (2/ 994) وسنده صحيح و حکمه الرفع . وھو يغني عنه .»