ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جہنم میں کافر کے دو کندھوں کا درمیانی فاصلہ تیز رفتار سوار کی تین روز کی مسافت جتنا ہو گا۔ “ ایک دوسری روایت میں ہے: ”کافر کی داڑھ احد (پہاڑ) کی مثل ہو گی، اور اس کی جلد کی موٹائی تین رات کی مسافت جتنی ہو گی۔ “ رواہ مسلم۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”آگ نے اپنے رب سے شکایت کی .....۔ “ باب تعجیل الصلوات میں ذکر کی گئی ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5672]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (44/ 2851، 45/ 2852) حديث ’’اشتکت النار إلي ربھا‘‘ تقدم (591)»
قال الشيخ زبير على زئي: رواه مسلم (44/ 2851، 45/ 2852)