سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک گھرانے کے پاس تشریف لائے تو وہاں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا، آپ نے پانی طلب کیا، تو انہوں نے آپ سے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے رنگ دینا ہی اس کی طہارت ہے۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه أحمد (3/ 476 ح 16003، 16004) و أبوداود (4125) [والنسائي (173/7، 174 ح 4248) و صححه الحاکم (4/ 141) ووافقه الذهبي .] ٭ الحسن البصري عنعن .»