ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دوران وضو وسوسہ ڈالنے والے شیطان کا نام ”ولہان“ ہے، چنانچہ پانی کے استعمال کے وقت وسوسوں سے بچو۔ “ ضعیف۔ امام ترمذی ؒ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اس کی سند محدثین کے نزدیک قوی نہیں، کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ خارجہ (راوی) کے علاوہ کسی اور نے اسے مرفوع روایت کیا ہے، جبکہ وہ ہمارے اصحاب کے نزدیک قوی نہیں۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه الترمذي (57) و ابن ماجه (421) ٭ خارجة بن مصعب: متروک مدلس عن الکذابين .»