عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو دعا کرتے ہوئے سنا: ”اے اللہ! میں تجھ سے جنت کے دائیں طرف سفید محل کی درخواست کرتا ہوں، تو انہوں نے فرمایا: بیٹا! اللہ سے جنت کی درخواست کرو اور جہنم سے اس کی پناہ طلب کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب میری امت میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو وضو (کے اعضاء دھونے) اور دعا کرنے میں حد سے تجاوز کریں گے۔ “ صحیح، رواہ احمد وابوداؤد وابن ماجہ۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 418]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (4/ 87 ح 16924) و أبو داود (96) و ابن ماجه (3864) [وصححه ابن حبان (الموارد: 171، 172) والحاکم (1/ 540) ووافقه الذهبي .] »