عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا، جبکہ میں کھڑا پیشاب کر رہا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمر! کھڑے ہو کر پیشاب نہ کرو۔ “ پس اس کے بعد میں نے کبھی کھڑے ہو کر پیشاب نہیں کیا۔ ضعیف۔ الشیخ الامام محی السنہ ؒ نے فرمایا: یہ حدیث ثابت ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (12، معلقًا) و ابن ماجه (308) ٭ فيه عبد الکريم بن أبي المخارق: ضعيف ضعفه الجمھور وقال عمر: ما بلت قائمًا منذ أسلمت (رواه ابن أبي شيبة 124/1 ح 1324، وسنده صحيح)»