عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باہم فخر کرنے والوں کا کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے۔ ابوداؤد، اور محی السنہ نے فرمایا: صحیح یہ ہے کہ عکرمہ کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ مرسل روایت ہے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3225]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (3754) و ذکره محيي السنة في شرح السنة (144/9 بعد ح 2319) [و صححه الحاکم (128/4. 129) ووافقه الذهبي و للحديث شواھد .] »