یعقوب بن عاصم بن عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے شرید رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ میں عرفات سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ واپس آیا تو مزدلفہ پہنچنے تک آپ کے قدم مبارک زمین پر نہیں لگے۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سواری پر آئے) اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2616]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1925 ب و تحفة الأشراف: 4842) و أحمد (389/4 ح 19694)»