ابراہیم بن عبدالرحمٰن عذری رحمہ اللہ (مرسل روایت) بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس علم کو بعد میں آنے والے ہر طبقہ کے صاحب تقویٰ لوگ حاصل کریں گے، وہ اس (علم) سے غلو کرنے والوں کی تحریف، جھوٹے لوگوں کی جعل سازی اور جہلا کی تاویل کی نفی کریں گے۔ “ بیہقی نے المدخل میں مرسل روایت کیا ہے، ہم جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: «فانما شفاء العي السوال» کو باب التیمم میں ان شاء اللہ بیان کریں گے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه البيھقي (10 / 209) [و ابن وضاح في البدع والنھي عنھا: 1] ٭ معان بن رفاعة: ضعيف و السند مرسل . حديث جابر يأتي (531)»