ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت کو رمضان کے لیے پورا سال مزین کیا جاتا ہے۔ “ فرمایا: ”جب رمضان کا پہلا دن ہوتا ہے تو عرش کے نیچے جنت کے پتوں سے ہوا چلتی ہوئی حورعین تک پہنچتی ہے تو وہ کہتی ہیں: رب جی! اپنے بندوں میں سے ہمارے شوہر بنا دے، ہم ان سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں اور وہ ہم سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کریں۔ “ امام بیہقی نے تینوں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1967]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (3633) ٭ فيه وليد بن وليد: مختلف فيه و ضعفه راجح و للحديث شواھد کثيرة لا يصح منھا شئ.»