سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے لیے ایک خط کھینچا، پھر فرمایا: ”یہ اللہ کی راہ ہے۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دائیں بائیں کچھ خط کھینچے، اور فرمایا: ”یہ اور راہیں ہیں، اور ان میں سے ہر راہ پر ایک شیطان ہے جو اس راہ کی طرف بلاتا ہے۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”یہ میری سیدھی راہ ہے، پس اس کی اتباع کرو۔ “اس حدیث کو احمد، نسائی اور دارمی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 166]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (1/ 435 ح 4142) والنسائي (في الکبري: 11174، التفسير: 194) والدارمي (67/1، 68ح 208) [و صححه ابن حبان (الموارد: 1741، 1742) والحاکم (2/ 318) و رواه ابن ماجه (11) ] »