68/91 عن أبي هريرة قال: قبل رسول الله صلى الله عليه وسلم حسن بن علي، وعنده الأقرع بن حابس التميمي جالس، فقال الأقرع: إن لي عشرة من الولد ما قبلت منهم أحداً! فنظر إليه رسول الله صلى الله عليه وسلم ثم قال:" من لا يرحم لا يرحم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کا بوسہ لیا۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اقرع بن حابس تمیمی بیٹھے ہوئے تھے۔ اقرع نے کہا: میرے دس بیٹے ہیں میں نے ان میں سے کسی کا بوسہ نہیں لیا ہے۔ اس پر رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پررحم نہیں کیا جاتا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 68]