1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم : احادیث 500 سے 750
286.  باب نفقة الرجل على أهله
حدیث نمبر: 582
582/751 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" أربعة دنانير: ديناراً أعطيته مسكيناً، وديناراً أعطيته في رقبة، وديناراً أنفقته في سبيل الله، وديناراً أنفقته على أهلك، أفضلها الذي أنفقته على أهلك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دینار چار قسم کے ہیں، ایک دینار وہ ہے جو تم مسکین کو دیتے ہو، ایک وہ ہے جو تم غلام کے آزاد کرنے میں دیتے ہو، ایک وہ ہے جو تم جہاد میں خرچ کرتے ہو۔ ایک وہ ہے جو تم اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتے ہو، سب سے افضل دینار وہ ہے جو تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 582]
تخریج الحدیث: (صحيح)