1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم : احادیث 500 سے 750
286.  باب نفقة الرجل على أهله
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله! عندي دينار؟ قال:"أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال:"أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال:"ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنی ذات پر خرچ کرو، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنے خادم پر خرچ کرو یا فرمایا: اپنی اولاد پر خرچ کرو اس نے کہا: ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: (صحيح لغيره)