1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم : احادیث 500 سے 750
286.  باب نفقة الرجل على أهله
حدیث نمبر: 579
579/748 عن ثوبان، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إن من أفضل دينار أنفقه الرجل على عياله، ودينار أنفقه على أصحابه في سبيل الله، ودينار أنفقه على دابته في سبيل الله". قال أبو قلابة: وبدأ بالعيال، وأيّ رجل أعظم أجراً من رجل ينفق على عيال صغارٍ حتى يغنيهم الله عز وجل؟
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین دینار وہ ہے جو آدمی اپنے عیال پر صرف کرتا ہے اس کے بعد وہ ہے جو اپنے دوستوں پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے، پھر جو اپنے جانور پر اللہ کی راہ میں صرف کرتا ہے۔ ابوقلابہ کہتے ہیں کہ آپ نے عیال سے شروع کیا، اس سے بڑا اجر کیسے مل سکتا ہے جو اپنے چھوٹے بچوں پر صرف کرے یہاں تک کہ اللہ عزوجل اس کو ان چھوٹے بچوں سے بےنیاز کر دے؟ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 579]
تخریج الحدیث: (صحيح)