562/726 عن العباس بن عبد المطلب، قلت: يا رسول الله! علمني شيئاً أسأل الله به. فقال:"يا عباس! سل الله العافية"، ثم مكث ثلاثاً، ثم جئت فقلت: علمني شيئاً أسأل الله به يا رسول الله!. فقال:" يا عباس! يا عم رسول الله! سل الله العافية في الدنيا والآخرة".
سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے کوئی دعا سکھا دیجئے میں اس کے ساتھ اللہ سے سوال کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عباس! اللہ سے عافیت مانگا کرو، پھر تین دن رکے رہے۔ پھر میں آیا اور میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کچھ سکھا دیجیے، میں اللہ سے سوال کروں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عباس! اے رسول اللہ کے چچا! اللہ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا سوال کرو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 562]