553/714 عن النعمان بن بشير، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إن الدعاء هو العبادة" ثم قرأ:?ادعوني أستجب لكم? [غافر: 60].
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دعا ہی عبادت ہے۔“ پھر آپ نے (قرآن کی یہ آیت) تلاوت فرمائی: «ادعوني أستجب لكم»”مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 553]