526/677 عن أنس ؛ أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يكثر أن يدعو بهذا الدعاء:"اللهم(3) آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار". قال: شعبة: فذكرته لقتادة فقال: كان أنس يدعوا به، ولم يرفعه(4).
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللهم آتنا فى الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار»”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھلائی دے، آخرت میں بھلائی دے، اور عذاب جہنم سے محفوظ رکھ۔“ شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ روایت عبادہ کے سامنے پیش کی تو انہوں نے کہا کہ انس رضی اللہ عنہ یہ دعا کرتے تھے اور انہوں نے اس کو مرفوعاً بیان نہیں کیا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 526]