1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم : احادیث 500 سے 750
256.  باب من لم يسأل الله يغضب عليه 
حدیث نمبر: 514
514/660 عن أبان بن عثمان قال: سمعت عثمان قال: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول:" من قال صباح كل يوم ومساء كل ليلة ثلاثاً ثلاثاً: بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم، لم يضره شيء" وكان أصابه(1) طرف من الفالج، فجعل ينظر إليه، ففطن له. فقال: إن الحديث كما حدثتك، ولكني لم أقله ذلك اليوم؛ ليمضي قدر الله.
ابان بن عثمان سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے ہر دن کی صبح کو اور ہر رات کی شام کو تین تین بار یہ کہا: «بسم الله الذى لا يضر مع اسمه شيء فى الأرض ولا فى السماء وهو السميع العليم»، اللہ کے نام سے ابتدا کرتا ہوں جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز نہ زمین میں نقصان پہنچاتی ہے اور نہ آسمان میں اور وہ بڑا سننے والا اور بڑا علم والا ہے۔ اس کو کوئی چیز بھی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہیں ایک پہلو پر فالج ہو چکا تھا۔ سامع اس کو دیکھنے لگا وہ بھانپ گئے۔ فرمایا: حدیث تو ویسے ہی ہے جیسے میں نے تم سے بیان کی لیکن اس دن میں یہ دعا نہیں پڑھ سکا تاکہ اللہ کی تقدیر جاری ہو سکے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 514]
تخریج الحدیث: (حسن صحيح)