510/654 عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:"يستجاب لأحدكم ما لم [يدع بإثم أو قطيعة رحم، أو/ 655) يعجل ؛ يقول: دعوت فلم يستجب لي [ فيدع الدعاء]".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”تم میں سے ہر شخص کی دعا قبول کی جاتی ہے اگر وہ گناہ یا قطع رحمی نہ کرے اور جلدی نہ کرے اور یہ نہ کہے کہ میں نے بہت دعائیں کیں مگر قبول نہ ہوئیں اور پھر وہ دعا کرنا چھوڑ دے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 510]