1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ سوئم : احادیث 500 سے 750
253.  باب من دعا بطول العمر
حدیث نمبر: 509
509/653 عن أنس بن قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يدخل علينا – أهل البيت- فدخل يوماً، فدعا لنا، فقالت أم سليم: خويدمك ألا تدعو له؟ قال:"اللهم! أكثر ماله وولده، وأطل حياته، واغفر له". فدعا لي بثلاث، فدفنت مائة وثلاثة، وإن ثمرتي لتطعم في السنة مرتين، وطالت حياتي حتى استحييت من الناس، وأرجو المغفرة.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے (یعنی گھر والوں کے) پاس آیا کرتے تھے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ہمارے لیے دعا کی۔ ام سلیم (میری والدہ) نے کہا: یا رسول اللہ! یہ آپ کا ادنیٰ خادم انس ہے، کیا آپ اسے دعا نہ دیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم! أكثر ماله وولده، وأطل حياته، واغفر له» اے اللہ اس کا مال بھی زیادہ کر دے اور اس کی اولاد بھی، اس کی زندگی لمبی کر دے اور اس کے گناہ معاف کر دے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے تین چیزوں کی دعا کی تھی۔ میں اپنی اولاد میں سے ایک سو تین کو دفن کر چکا ہوں میرا باغ سال میں دو دفعہ پھل دیتا تھا اور میری عمر اتنی لمبی ہو گئی کہ میں لوگوں سے شرمانے لگا اور اب میں مغفرت کی توقع بھی رکھتا ہوں۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 509]
تخریج الحدیث: (صحيح)