251. باب من ذكر عنده النبى صلى الله عليه وسلم فلم يصل عليه
حدیث نمبر: 504
504/647 عن جويرية بنت الحارث بن أبي ضرار. أن النبي صلى الله عليه وسلم خرج من عندها – وكان اسمها برّة فحول النبي صلى الله عايه وسلم اسمها فسماها جويرية فخرج وكره أن يدخل واسمها برة – ثم رجع إليها بعدما تعالى النهار، وهي في مجلسها – فقال:" ما زلتِ في مجلسِك؟ لقد قلتُ بعدك أربع كلمات ثلاث مرات، لو وزنت بكلماتك وزنتهنّ: سبحان الله وبحمده عدد خلقه، ورضا نفسه، وزنة عرشه، ومداد -: أو مدد- كلماته".
سیدہ جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے نکل کر باہر آئے، یہ جویریہ وہ ہیں جن کا نام برہ تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بد ل کر جویریہ کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے نکل آئے، آپ کو یہ ناپسند تھا کہ ان کے پاس جائیں اور ان کا نام برہ ہو، پھر آپ ان کے پاس دن چڑھنے کے بعد واپس آئے وہ اسی طرح بیٹھی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسی طرح بیٹھی رہی اور میں نے تمہارے بعد چار کلمات تین بار کہے اگر تم ان کو اپنے کلمات سے وزن کرو تو یہ ان سے بھاری رہیں: «سبحان الله وبحمده عدد خلقه، ورضا نفسه، وزنة عرشه، ومداد: أو مدد كلماته۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 504]