251. باب من ذكر عنده النبى صلى الله عليه وسلم فلم يصل عليه
حدیث نمبر: 503
503/646 عن أبي هريرة: أن النبي صلى الله عليه وسلم رقى المنبر فقال:"آمين، آمين، آمين" قيل له: يا رسول الله! ما كنت تصنع هذا؟ فقال:" قال لي جبريل: رغم أنف عبد أدرك أبويه أو أحدهما لم يدخله الجنة. قلت: آمين. ثم قال: رغم أنف عبد دخل عليه رمضان لم يغفر له. فقلت: آمين. ثم قال: رغم أنف امرئ ذُكرتَ عنده فلم يصل عليك، فقلت: آمين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور فرمایا: ”آمین، آمین، آمین۔“ آپ سے عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! آپ پہلے تو ایسے نہیں کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جبریل نے مجھ سے کہا کہ اس کی ناک خاک آلود ہو جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا، اور وہ اسے جنت میں داخل نہ کر سکے۔ میں نے کہا: آمین، پھر کہا کہ اس آدمی کی ناک خاک آلود ہو جس کی زندگی میں رمضان کا مہینہ آیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، میں نے کہا: آمین، پھر کہا: کہ اس کی بھی ناک خا ک آلود ہو جس کے سامنے آپ کا نام لیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہیں پڑھا۔ میں نے کہا: آمین۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 503]