سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: کس کے ساتھ نیک سلوک کروں؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، پوچھا: پھر کس کے ساتھ؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، پوچھا گیا: پھر کس کے ساتھ؟ فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ“، پوچھا گیا: پھر کس کے ساتھ؟ (پھر آپ چوتھی مرتبہ لوٹے اور) فرمایا: ”اپنے باپ کے ساتھ۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 5]