466/597 عن ابن مسعود، عقبة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:" إن مما أدرك الناس من كلام النبوة [الأولى/1316]: إذا لم تستحي فاصنع ما شئت".
ابومسعود عقبہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک لوگوں نے سابقہ نبوت کے کلام میں سے جو کچھ لیا اس میں سے یہ ہے: جب تم میں حیا نہ رہے تو جو چاہو کرو۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 466]