1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
241.  باب من لم يقبل الهدية لما دخل البغض فى الناس
حدیث نمبر: 465
465/596 عن أبي هريرة، قال: أهدى رجل من بني فزارة للنبي صلى الله عليه وسلم ناقة، فعوضه، فتسخطه، فسمعت النبي صلى الله عليه وسلم على المنبر يقول:" يُهدي أحدهم، فأعوضه بقدر ما عندي، ثم يسخطه، وأيم الله! لا أقبل بعد عامي هذا من العرب هدية إلا من قرشيّ، أو أنصاري، أو ثقفي، أو دوسي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بنی فزارہ کے ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ہدیہ دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کا عوض دیا تو وہ شخص اس سے ناراض ہوا، اس پر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا: ان میں سے کوئی مجھے ہدیہ دیتا ہے میں اسے اس مقدار کے مطابق عوض دیتا ہوں جو میرے پاس ہے پھر وہ اس پر ناراض ہوتا ہے اور اللہ کی قسم! میں اس کے بعد سوائے قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے کسی بھی عرب سے ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: (صحيح)