1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
238.  باب التؤدة فى الأمور
حدیث نمبر: 455
455/584 عن أشج عبد القيس قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:"إن فيك لخلقين يحبهما الله" قلت: وما هما يا رسول الله؟ قال:"الحلم، والحياء"، قلت: قديماً أو حديثاً؟ قال:"قديماً". قلتُ: الحمد لله الذي جبلني على خلقين أحبهما الله.
اشج عبدالقیس سے مروی ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم میں دو ایسی عادات ہیں جنہیں اللہ پسند فرماتا ہے۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بردباری اور حیا، میں نے کہا: یہ شروع سے ہیں یا نئی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شروع سے ہیں، میں نے کہا: تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے دو ایسی عادات پر پیدا کیا جنہیں اللہ پسند کرتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: (صحيح)