1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
209.  باب عيادة المرضى 
حدیث نمبر: 400
400/515 عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:" من أصبح اليوم منكم صائماً؟". قال أبو بكر: أنا. قال:" من عاد منكم اليوم مريضاً" قال أبو بكر: أنا. قال:"من شهد منكم اليوم جنازة". قال أبو بكر أنا. قال:" من أطعم اليوم مسكيناً؟". قال أبو بكر: أنا. قال مروان(1): بلغني أن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" ما اجتمع هذه الخصال في رجل في يوم، إلا دخل الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج تم میں سے کس نے روزہ رکھا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج تم میں سے کس نے مریض کی عیادت کی ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آج تم میں سے کس نے جنازے میں شرکت کی ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: آج کس نے مسکین کو کھانا کھلایا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے، مروان نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ (اس پر) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی شخص میں ایک ہی دن میں یہ سب خصلتیں جمع ہو جائیں گی تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 400]
تخریج الحدیث: (صحيح)