382/497 عن عائشة رضي الله عنها، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" إذا اشتكى المؤمن، أخلصه الله كما يخلص الكير خبث الحديد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی مومن بیمار پڑتا ہے تو اللہ اسے (گناہوں سے) پاک کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کو زنگ سے پاک کر دیتی ہے۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 382]