1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


صحيح الادب المفرد
حصہ دوئم : احادیث 250 سے 499
200. باب الظلم ظلمات
حدیث نمبر: 375
375/486 عن أبي سعيد، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:" إذا خلص المؤمنون من النار حبسوا بقنطرة(2) بين الجنة والنار، فيتقاصون مظالم بينهم في الدنيا، حتى إذا نقوا وذهبوا، أُذن لهم بدخول الجنة فوالذي نفس محمد بيده! لأحدهم بمنزلهِ أدلُّ منه في الدنيا".
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اہل ایمان جہنم (پل صراط) سے نجات پا جائیں گے تو جنت و دوزخ کے مابین ایک پل پر روک دیے جائیں گے اور جو دنیا میں آپس میں مظالم کیے ہوں گے ان کا بدلہ لیں گے اور جب انہیں پاک صاف کر لیا جائے گا تب انہیں جنت میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ تو قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ان میں سے ہر شخص اپنی منزل کو اس سے زیادہ بہتر طریقے پر پہچانے گا جتنا کہ وہ دنیا میں پہچانتا ہے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 375]
تخریج الحدیث: (صحيح)