سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر میں ایک اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ گیا اور اس نے عرض کیا، آپ مجھے ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت سے قریب اور جہنم سے دور کر دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اﷲ کی عبادت کرو، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو اور رشتہ داری کو ملاؤ۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 35]