عروہ سے مروی ہے یا کسی اور سے کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دو آدمیوں کو دیکھا تو ان میں سے ایک کو کہا: یہ تمہارا کیا لگتا ہے؟ تو اس نے کہا: یہ میرا باپ ہے۔ تو انہوں نے کہا: اس کا نام لے کر اس کو نہ پکارنا، نہ اس کے آگے چلنا اور نہ اس سے پہلے بیٹھنا۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 32]