300/388 (صحيح) عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" المؤمن الذي يخالط الناس، ويصبرُ على أذاهم، خير من الذي لا يخالط الناس، ولا يصبر على أذاهم".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”وہ مومن جو لوگوں سے گھلتا ملتا ہے اور ان کی ایذا رسانی پر صبر کرتا ہے اس شخص سے بہتر ہے جو لوگوں سے گھل مل کے نہیں رہتا اور ان کی ایذا رسانی پر صبر نہیں کرتا۔“[صحيح الادب المفرد/حدیث: 300]